داعش کے سربراہ کے سر کی قیمت 1 کروڑ ڈالر
امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بار پھر اپنی اس پیش کش کو دہرایا ہے کہ داعش تنظیم کے نئے سربراہ حجی عبداللہ کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرنے والے کو 1 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے زیر انتظام پروگرام Reward for Justice کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب سے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ "حجی عبداللہ ایک دہشت گرد اور غدار ہے۔ لہذا جو بھی دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ حجی کے بارے میں اطلاع دے۔ ہم اس کے ذریعے داعش کی نئی کمان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں .. جی ہاں 1 کروڑ ڈالر کا انعام .. آپ سے رہ نہ جائے”۔
مذکورہ پروگرام Reward for Justice کے تحت امریکی وزیر خارجہ ایسی کسی بھی معلومات کے مقابل انعامی رقم مختص کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں یا ان کی املاک کے خلاف دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی یا انہیں انجام دینے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں آئے۔ علاوہ ازیں ایسی معلومات جو کسی مرکزی دہشت گرد سربراہ کی جگہ متعارف کرانے یا پھر دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں معاون ثابت ہو۔


