پشین،دوگرپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع پشین کے کلی علیزئی میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص رقیب خان ولد قدیر خان جا بحق ہوگیا جس کی نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعداسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں