کورونا وائرس کی شکست ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے،سردار بابر خان موسی خیل

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسی خیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شکست ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، عوام امتحان کی اس گھڑی میں افواہیں نہ پھیلائیں اور تاجر برادری ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں حکومت عوام کے جانوں کے تحفظ کے لیے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسان کے اختیار میں ہے اس لیے شہریوں کو کروانا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نیکروانا سے ڈرنا نہیں اسے ہرانا ہے اس لیے ہم سب کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سب سے اہم احتیاط اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک اور صاف رکھنا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کورونا وائرس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم شروع کر رہی ہیاحتیاط کرنے سے آپ انشا اللہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام تر معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اس لیے عوام کو گھبرانے کی بلکہ احتیاط اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں