سبی،فائرنگ سے نوجوان جا ں بحق

سبی : سبی میں مسلح افرا دکی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چارموری کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان عابد حسین گورگیج ولد محمد ہارون گورگیج کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انتظامیہ نے نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں