سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے آرڈرز جاری کیے جائیں، جمعیت نظریاتی
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ،جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی،نائب امیر مولنانیازمحمد، ضلعی کنوینر مولانا محمد ابراہیم،ڈپٹی کنوئینر مولوی رحمت اللہ حقانی،معاون کنوئینر مولانا رحمت اللہ خلجی،مولنااللہ بخش،معاون کنوینر حافظ خیر محمد و دیگر نے کہاہے کہ حالیہ سی ٹی ایس پی کے پاس امیدواروں کی تعیناتوں کے آرڈر جاری نہ کرنے سے مایوسیاں بڑھ رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کو ایک سازش کے تحت پیچیدہ بنا کر مقامی اور لوکل امیدواروں کو پیچھے دھکیلنے اور من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے جان بوجھ کر ایسے کوشش پہلے بھی ہوئی ان کی من پسند افراد سلیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں چھ ہزار سلیکٹ ہونے کی باوجود تعیناتی آرڈر جاری نہ ہونا ظلم کاانتہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجونوں کے ساتھ یہ زیادتیاں ہمیشہ ہورہی ہے کھبی میرٹ پامال ہورہی ہے کھبی جعلی ڈومیسائلوں پر دوسرے صوبوں کو یہاں نوازنے کی کوشش ہوئی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو ہمیشہ خوشنمانعروں سے دھوکہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے ناروا سلوک اور نامناسب انداز حکمرانی سے صوبے کے نوجوان کو دیوار سے لگایا ہے بلوچستان کو ایک طرف سیدرپیش سنگین مسئلہ وفاق کی زیادتیاں اورناروا پالیسیاں ہے دوسری طرف سے بلوچستان کے نمائندوں کی کرپشن اوربے حسی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان پسماندگی غربت جہالت اور میرٹ پامالیوں کے حوالے سے متاثر خطوں میں شمار کیاجارہا ہیاور قدرتی دولت ساحل وسائل امیر ترین خطہ ہونے کے باوجود یہاں کے جوان دربدرکی ٹھوکریں نان شبینہ کے محتاج بدترین استحصال کا شکارہیں۔