مند، ایران سے غیر قانونی طورآنے والے 50زائرین گرفتار

مندنامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز مند بلو میں ایف سی کا مسافرکوچ پر چھاپہ، 50زائرین جو ایران سے آرہے تھے گرفتارکرلئے گئے اور مذکورہ بس ٹرانسپورٹ کو سیل کیاگیا ان زائرین کوکرونا وائرس کے شبہ میں ردیگ بارڈر پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیاگیا جہاں ان کے ٹیسٹ اور علاج کیاجائے گا، عوامی حلقوں کا ایف سی کی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات پرایف سی مند ونگ کی کارکردگی کو سراہا گیا، زائرین ردیگ قرنطینہ سینٹرمیں رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں