عراق میں سفارت خانہ بند کر دیں گے، امریکہ کی دھمکی

عراق میں داخلی سلامتی کی انتہائی مخدوش صورت حال پیدا ہے۔ امریکی مفادات پر بھی آئے دن حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی مفادات کو درپیش خطرات اور حملوں سے ٹرمپ انتظامیہ ناخوش ہے۔ اس تناظر میں واشنگٹن نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو بند کر دینے کی دھمکی دی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ عراق پچھلے چند برسوں سے امریکا اور ایران کی رسہ کشی میں پِس رہا ہے۔ ایران مخالف امریکی پالیسی کے نتیجے میں بغداد حکومت کو سن 2018 کے بعد سے واشنگٹن کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

عراق میں سفارت خانہ بند کرنے کی تنبیہہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چند روز قبل عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

امریکی وزیر خارجہ کے الٹی میٹم پر امریکی حکام نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران نواز مسلح گروہ عراقی سرزمین پر قائم امریکی ٹھکانوں پر راکٹ پھینکنے میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں