تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، اسد قیصر

صوابی:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، پہلے ٹوبیکو بورڈ میں تبدیلی لائیں گے، وہی ہو گا جو کاشتکار چاہیں گے۔صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ساری لڑائی عوام کے لیے ہے، رشکئی اکنامک زون سے صوابی کے عوام کو روزگار ملے گا۔بعد ازاں وفاقی وزیر فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامستقبل زراعت سیوابسطہ ہے، پچھلی حکومتوں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہم زراعت کے لیے بہت کچھ کریں۔ یاد رہے کہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یکم ستمبر کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں