اگر وفاق نے توجہ نہ دی تو صوبہ 50سال بعد بھی پسماندہ رہے گا،قدوس بزنجو

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہے جسے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے صوبے کے لئے ترقیاتی مد میں صرف 26ارب روپے ہیں جو کہ ناکافی ہیں پسماندہ صوبے کی محرومیوں کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے بلوچستان میں صحافیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں صحافیوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں جس پر صحافی برادری کو سلام پیش کرتے ہیں یہ بات انہوں نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، ارکان اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ، اختر حسین لانگو ، نصیب اللہ مری ، مبین خلجی ، دھنیش کمار ، بشری رند ، ماہ جبین شیران ، ٹائٹس جانسن ، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، جنرل سیکرٹری ناصر زیدی بھی موجود تھے۔ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے صوبے کو وفاق کی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے صوبے کا ترقیاتی فنڈ صرف 26 ارب روپے ہے جو کہ ناکافی ہے اگر وفاق نے توجہ نہ دی تو صوبہ 50سال بعد بھی پسماندہ رہے گا انہوں نے کہا ماضی میں صوبے میں تنخواہوں ہے پیسے بھی نہیں تھے جسکی وجہ سے اوور ڈرافٹ بڑھا لیکن این ایف سی کے بعد صوبے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی لیکن اب بھی یہ فنڈز ناکافی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں صحافیوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں جس پر صحافی برادری کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبے کی محرومیوں کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بلوچستان کی آواز کو قومی میڈیا میں مناسب جگہ نہیں ملتی جس کا ہم ہمیشہ گلہ کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان متعدد مسائل کا شکار ہے موجودہ صوبائی حکومت اپنے اتحادیوں کے ہمراہ مسائل کو کم کرنے کی کوشش تو کررہی ہے جس میں ہمیں وفاق کے تعاون کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ہماری سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کو جاتا ہے جنہوں نے صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا بلکہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ جن پر انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت مختلف الخیال اور نظریات کی حامل سیاسی جماعتیں صوبائی اسمبلی میں موجود ہیں لیکن ہماری اپنی روایات ہیں کہ یہاں ایک دوسرے کی عزت نفس کا بے حد خیال رکھا جاتا ہے بحیثیت اسپیکر مجھے اس ایوان کو چلانے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ یہاں ہمیشہ ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اسمبلی میں تنقید بھی ہوتی ہے لیکن ادب کے دائرے میں یہ ہماری روایات کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے انہوں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تمام مندوبین کو اپنی تنظیم کے 70 مکمل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پی ایف یو جے نے 70 سال میں ایک نھنے پودے سے تناور درخت کی شکل اختیار کرلی ہے صحا فیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں بھی کرداد ادا کرونگا انہوں کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمان سمیت انکی تمام کابینہ اور ممبران کو بھی مبارکباد پیش کی کہ جنہوں نے پریس کلب کو عمارت نہیں بلکہ اسے صوبے کے عوام کی آواز کا پلیٹ فارم بنایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے کہا کہ بلوچستان کے ریجنل اخبارات کے مسئلے کے لئے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اسمبلی آزاد ہوگی تو ملک ترقی کریگا اور صوبائی خودمختاری کی طرف جائیگا اسمبلی میں لوگ اپنے مسائل پر بحث کرتے ہیں اس وقت میڈیا اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو کرداد ادا کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں