لندن،نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج
اسلام آباد:نواز شریف کے خلاف ایک بار پھر گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج، پلے کارڈ اور پوسٹرز پر گو نواز گو کے نعرے درج تھے پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ تحقیقات بھی جاری ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی لندن ایون فیلڈ اپارٹمنٹس رہائش گاہ کے باہر ماسک پہنے ہوئے افراد نے احتجاج کیا ہے مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو، نواز شریف چور، چوری اور کرپشن کے دولت سے لندن فلیٹ خریدنے کے نعرے درج تھے مبینہ طور پر احتجاج انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کیا جا رہا تھا اطلاع ملنے پر پولیس جیسے ہی موقع پر پہنچی تو مظاہرین منتشر ہوگئے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں.دوسری جانب پی ٹی آئی برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے (آصف محمود)


