افغان مفاہمتی کونسل ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں اہم خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔ قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
دورے سے افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قریبی روابط کے فروغ میں مددگار ہوگا۔
Load/Hide Comments