نواز شریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ باقی زندگی لندن میں گزاریں گے،شیخ رشید

کراچی :وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے۔کراچی میں ریلوے کیمپ آفس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، چاہتی ہے عمران خان سینیٹ میں ناکام ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو اپوزیشن کی سیاست ٹھس ہوجائے گی، عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں