تمبو،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تمبو:تحصیل تمبو کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فراہوگئے پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود واجہ پل کے مقام پر مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے محمد اشرف کو قتل کردیا اور فراہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں