یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان کیمپس پولیس کے ہاتھوں گرفتار
پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان کو کیمپس پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے کیمپس پولیس کی مدد سے پشاور کے انعام نامی نوجوان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے کیمپس تھانہ منتقل کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی، انتظامیہ نے کیمپس پولیس اور کیمپس سیکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments