پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا ، شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وکلاء سے مختصر گفتگو

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں انصاف نہیں ملے بعد میں انصاف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے گرفتاری کے بعد اپنے وکلا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صرف یہی جملہ کہا اور کمرہ عدالت میں موجود اپنی جماعت کے تمام رہنماں جن میں خواجہ آصف، احسن اقبال،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب ، اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماں کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر آج شامل 4بجے مکمل رد عمل دیا جائے، جس کے فوری بعد سابق وزیراعلی پنجاب اپنی سکیورٹی ٹیم اور نیب اہلکاروں کے ساتھ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں