وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی ملاقات کے دوران موجود تھے. اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہاں آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے. بلوچستان کے لوگ محب وطن، مہمان نواز اور پیار کرنے والے لوگ ہیں. صوبوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا فروغ ملک کے استحکام کے لئے ضروری ہے.وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں گذشتہ دوسال کے دوران مثالی اضافہ ہوا ہے. ملاقات میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے مسائل سے متعلق بھی بات چیت کی گءی جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرادی کہ بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا.ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کے مختص کوٹہ میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے گورنر پنجاب کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل اور امن وامان کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئٹہ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، صوبے میں امن کے قیام اور ترقی کے لئے دعاگو ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں