100سالوں سے بلوچستان میں رہائش پذیر آبادکاروں کو لوکل قراردینے سے متعلق بی این پی صوبائی اسمبلی میں قرارداد لائیگی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و سا بق صو بائی وزیر محمد اسما عیل گجر و اہلیان کوئٹہ سٹی نے کہا ہے کہ را شن کار ڈ پر انے ثبوت تعلیمی یا فر دی یا 1974ء کے شنا ختی کا رڈ یا پا سپورٹ یا موجو دہ کمپیوٹر ائز ڈ کے مو جود ہ یا مستقل پتے کی بنیا د پر قوا ئد و ضوا بط کو طے کر کے بلو چستان میں سو سا ل سے بسنے والے آباد کار یا سیٹلر زکو لو کل قر ار دیا جا ئے بی این پی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے قرار داد بھی پیش کی جائیگی ۔ یہ بات انہوں نے منگل کوئٹہ کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں بلو چستان نیشنل پارٹی نے با قا عدہ طورپر شق نمبر 11میں لو کل اور ڈو میسا ئل کے مسئلے کو منشور کا حصہ بنا یا اور 1974 میں سر دار عطا ء اللہ مینگل اس کے وقت کے وزیر اعلیٰ تھے انہوں نے نو ٹیفکیشن بھی جا ر ی کیا تھا جس میں بلو چستان میں بسنے والے لوگ جنہیں آباد کار کہا جا تا ہے و ہ لو کل ہو ںگے لیکن اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ 5جون 1962،30ستمبر 1967،17جولائی 2007کو بھی اس حوالے سے مختلف نوٹیفکیشن جاری ہوئے جن کے بعد ہزارہ برداری اور یوسفزئی قبیلے کو بھی لوکل قرار دیا گیا تاہم آج تک کوئٹہ میں سو سال سے بسنے والے7لاکھ لوگوں کو تاحال سیٹلر کہا جارہا ہے جسکی وجہ سے یہ لوگ غیر مطمئن اور اپنے مستقبل کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بسنے والی عوام کو ایک صدر ی گزر چکی ہے وہ اپنے بچوں کے مستقبل اور تعلیمی حوا لے سے بھی پر یشا نی کا سا منا کر رہے ہیں تعلیمی ادا روں میں دا خلوں کیلئے رکا وٹوں سے گز رنا پڑ تا ہے اور مزید پا کستان کے کسی دو سرے صو بے میں بھی دہر امعیار مو جود نہیں اور نہ اس کی کوئی مثال ملتی ہے میر اختر حسین لا نگواور حکو متی ارا کین جن میں زمرک خان اچکزئی ، سر دار عبد الر حمن کھتیر ان اور دیگر معز ز ارا کین نے ایک مثبت انداز میں اس مسئلے پر بات چیت کی اور قرار داد منظور کر ا نے پر بات چیت کی گئی اور یقین دہا نی کر ائی گئی کہ ہم اس فرق کا کا بینہ میں منظور ی کے بعد کوئٹہ شہر میں بسنے والے پرا نے تمام لو گوں کو لو کل کر یں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیام پاکستان کے بعد کے ثبوت، راشن کارڈ تعلیمی یا فر دی یا 1974ء کے شنا ختی کا رڈ یا پا سپورٹ یا موجو دہ کمپیوٹر ائز ڈ کے مو جود ہ یا مستقل پتے کی بنیا د پر قوا ئد و ضوا بط کو طے کر کے بلو چستان میں سو سا ل سے بسنے والے آباد کار یا سیٹلر زکو لو کل قر ار دیا جا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں