نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو سزائے موت کا حکم
لندن:عدالت نے نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو سزائے موت سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بچوں کو زہر دینے کا واقعہ گزشتہ سال 27 مارچ کو چین کے شہر جیڑو میں پیش آیا تھا جس میں نرسری کی ٹیچر پر 25 بچوں کو زہر دینے کا الزام عائد کیا گیا، واقعے کے بعد بچوں کو فوری طوراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments