پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کا ٹرائل فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا مؤقف سننے کے بعد ہی حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ آصف زرداری نے احتساب عدالت کا 10 اگست کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں