معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈالا جا سکتا، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی حکومت کا اپنا سٹیٹ بنک آپ کی نالائقی، چوری اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے، کرپشن، چو ری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈالا جا سکتا وزیراعظم کی میڈیا پہ تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، عمران صاحب حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14فیصد دکھا رہا ہے عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، آٹا نہیں، چینی نہیں، ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار اور گھر چھن گئے ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟ عمران صاحب 30لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں بیروزگار ہو گئے ان کو میڈیا اور اپوزیشن کیا بتائے گی؟ عمران صاحب کئی لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، ان کو میڈیا اور کیا بتائے گا؟ عمران صاحب جن غریبوں کی اٹھارہ ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی ان کو میڈیا کیا بتائے گا۔