ڈیرہ مراد جمالی، کرونا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پردلہا فرار، بھائی گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی: کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے باعث ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شادیوں کے ولیموں کے خلاف کارروائی دلہا فرار پولیس نے دلہا کے بھائی کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر نے کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے باعث نصیرآباد میں شادیوں کے ولیموں بڑے ہوٹلو ں پبلک مقامات پر رش کرنے پر دفعہ 144نافذ کردگیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی نائب تحصلیدار صابر حسین گولہ نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر وارڈ نمبر اٹھارہ میں جاری شادی کے ولیمہ پر کارروائی کرتے ہوئے دلہا کے بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دلہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں