سندھ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
سبی: نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر وقوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی سیاسی و امن وامان کے لحاظ سے ناکام ترین حکومت ہے ایوزیشن پارٹیز نے غیر جمہوری غیر سیاسی قوتوں کا راستے روکنے کے لئے فیصلہ کن تحریک چلنے کا اعلان کرکے عوام کی ترجمانی کی ہے سندھ بلوچستان میں مزید صوبوں کی تشکیل کسی صورت قبول نہیں کریں گے سندھ وبلوچستان کی غیور عوام قوم پرست قوتیں قومی وحدت کی تقسیم برادشت نہیں کرسکتے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ قوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے جو معاشی سیاسی امن وامان کے لحاظ سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے موجودہ حکمران کرپشن بے حسی میں ڈوبے ہوئے ہے ریاستی دہشت گردی لاقانونیت اغواء اور لاپتہ ہونے کا تسلسل برقرار ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی جارہی ہے صوبے کے اختیارات میں مداخلت بھی انتہا پر ہے سند ھ بلوچستان میں غیر جمہوری غیرسیاسی مداخلت کا تسلسل جاری رکھا جارہا ہے بلوچستان میں ایک بھی تعلیمی درس گاہ ایسی نہیں جو سندھ پنجاب کے تعلیمی اداروں کو مقابلہ کرسکے جبکہ قومی شاہراہیں بھی سنگل ہے موٹر ویز کا نام ونشان تک بلوچستان میں نہیں ڈبل روڈ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز قومی شاہراہوں پر خونی حادثات رونما ہوتے ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے اب تو کوئٹہ سے چمن، کوئٹہ خضدار کراچی کوئٹہ سے جیکب آباد قومی شاہراہیں خونی روڈ مشہور ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ 18ترامیم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش ہورہی ہے جس کو ہم کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے این ایف سی ایوارڈ جو صوبوں کو حق ہے اس میں بھی مداخلت کرکے کئی ارب روپے روک دئیے گئے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے فنڈز میں کمی کی گئی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبوں کے فنڈز میں اضافہ ہوتا مگر موجود ہ ناکام حکومت اس کے برعکس کام کرتی نظر آتی ہے غیر آئینی طور پر فنڈز میں کمی کرکے صوبوں کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا سابق سینیٹر قوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہاسندھ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے سندھ بلوچستان میں مزید صوبے بنانے کی مذمت کرتا ہوں اور کسی صورت ہمیں قبول نہیں کہ ہماری قومی وحدت کی تقسیم کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کی ایک انچ پر بھی قبضہ قبول نہیں کریں گے گوادر سمیت کسی بھی علاقہ پر قبضہ مافیا کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے سندھ بلوچستان کی غیور عوام قوم پرست قوتیں قبضہ مافیا کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے موجودہ ناکام حکومت کے خاتمہ کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بناکر بہترین فیصلہ کیا ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو موجودہ صورت حال میں مثبت فیصلہ ہے جو حقیقی جمہوریت کے قیام میں مدد گارثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری غیر سیاسی قوتوں کی مداخلت روکنے کے لئے ایسے قدم ملک وقوم کے لئے سازگار ثابت ہونگے۔


