ملکی اداروں کے خلاف تقریر ،نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آبادۛملکی اداروں کے خلاف تقاریر معاملے پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شاہجہان خان ایڈووکیٹ نامی وکیل نے دائر کی ،درخواست میں نواز شریف،وفاقی حکومت،سیکرٹری داخلہ و خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا،نواز شریف کے پروپیگنڈا کے باعث ملکی اداروں کا احترام مجروح ہوا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت نواز شریف کی حالیہ تقریر پر فریقین کو کارروائی کا حکم دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قانون کے مطابق فریقین کو اپنی اپنی پوزیشنز کلیئر کرنے کا حکم دے۔
Load/Hide Comments


