سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،سعید غنی

کراچی:سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ نے کہاکہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈائون لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈائون کرنا پڑے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں