’’میں خیریت سے ہوں‘‘: ہسپتال سے امریکی صدر کا پہلا ٹویٹ

کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد علاج کی غرض سے جمعہ کی شام ہیلی کاپٹر کے ذریعے واشنگٹن کے نواح میں واقع والڑ ریڈ نیشل ملٹری سینٹر آمد کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر پیغام کے ذریعے ’’دنیا کو اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دی۔‘‘

اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میں اچھے حال میں ہوں ۔۔۔ سب کا شکریہ ۔۔۔ پیار کے ساتھ‘‘

ہسپتال آمد کے بعد صدر ٹرمپ کو مرکزی کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی میکنینی نے بتایا کہ ’’ان کے ڈاکٹر اور طبی ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں انہیں احتیاطی پروسیجر میں رکھا گیا ہے۔ آنے والے چند دنوں میں صدر ٹرمپ والٹر ریڈ سینٹر میں قائم صدارتی دفتر سے کام کریں گے۔‘‘

وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صدر ٹرمپ اپنے لیے منتظر صحافیوں کے سامنے سے گذرے، تاہم انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ وہ ’’میرین ون‘‘ نامی صدر کے لیے مخصوص ہیلی کاپٹر پر سوار ہو گئے جس کے بعد ہیلی کاپٹر انہیں لے کر والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر روانہ ہو گیا۔

روانگی سے قبل ٹویٹر پر اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ یہ کہتے دکھائی دیے: ’’بہت زیادہ حمایت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں والڑ ریڈ ہسپتال جا رہا ہوں۔ میں سمجھتا کہ میری حالت اچھی ہے۔ تاہم ہم معاملات کو معمول کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے۔ خاتون اول بھی اچھی حالت میں ہیں۔‘‘ ان کا اشارہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب تھا جنہیں حال ہی میں کرونا وائرس کا مرض لاحق ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں