وال چاکنگ مٹانا ناقابل معافی جرم ہے، اے این پی

قلعہ سیف اللہ;عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے پارٹی قیادت نے ہر میدان کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے فکر باچاخان کی سوسالہ جہد قوم کی بہتر خوشحال مستقبل کیلئے ہے اس پر خار راستے میں شہادتیں قید و بند ٹارچر سیل جلاوطنیاں حائل نہ ہوسکے آج بھی مختلف حیلوں بہانوں کے زریعے انہیں راہ راست دستبردار کرانے کی کوشیشیں جاری ہیں اسد خان اچکزئی کی اغوا قبل مذمت وقابل گرفت عمل ہے پارٹی وال چاکنگ مٹاناناقابل معافی جرم ہے 8 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام اور اس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کی شرکت سے پشتون خوا وطن کے طول وعرض پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ احسان اللہ کاکڑ محمد خان کاکڑ خان زمان کاکڑ حاجی شفیع میرزئی حبیب جلال زئی محب شیرازملک حمید میرزئی حاجی شمس کاکڑ عبدالرشید میرزئی ملک احسان فیروز نگار شمس کاکڑ روزی محمد نے کلی عبدل کاریز کلی یحی وآلہ میں شمولیت اجتماعات قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں پارٹی خیر مقدمی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک احسان فیروز نگار نعمت خان مچرزئی اللہ داد خدمتگار جمیل خان اور دیگر نے قوم پرست مذہبی سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا دریں اثنا صوبائی و مرکزی قائدین آج مرغہ فقیرزئی کان مہترزئی کلی مولوی یارمحمد قلعہ سیف اللہ کلی حمید میرزئی قلعہ سیف اللہ میں شمولیتی اجتماعات ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے-

اپنا تبصرہ بھیجیں