سبی،دوگروہوں میں تصادم،6 افراد جاں بحق،5 افراد زخمی

سبی:لنڈی کھوسہ کے قریب زمین کے تنازعہ پرغلام بولک رند اور کھوسہ قبائل میں خونزیزی تصادم،دونوں قبائل مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند سمیت چھ افراد جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی کچھی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،حالات کو کنٹرول میں لیا،علاقے میں شدید گشیدگی پائی جاتی ہے،جاں بحق و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی اور سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ کے قریب زمین کے تنازعہ پر رند قبائل اور کھوسہ قبائل آپس میں مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا رند قبائل کے معتبر شخصیات و سابق وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند اور میر مصطفی رند دونوں قبائل کے درمیان فائربندی اور خیر خوائی کے لئے گئے تھے کی فائرنگ کے زد میں آکر شہید ہوگئے واقع میں رند قبائل کی جانب سے دو افراد اور اور کھوسہ قبائل کی جانب سے چار افراد جاں بحق اور دونوں جانب سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جاں بحق و زخمی افراد کو سول ہسپتال سبی اور سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی کچھی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کر لیا جبکہ لیویز فورس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں شدید گشیدگی پائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں