افغانستان سے اہم خبر، درجنوں طالبان کا افغان امن عمل میں شریک ہونے کا اعلان

افغانستان کے صوبے بلخ میں 125 طالبان افغان امن عمل میں شریک ہوگئے۔افغان فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بلخ کے ضلع چارکنت کے ضلعی گورنر اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے 125 طالبان ہتھیار ڈالنیاور امن عمل میں شریک ہونے پر رضامند ہوئے۔
مقامی حکا م کا کہنا ہے کہ طالبان کے امن عمل میں شریک ہونے سیضلع میں تشدد میں کمی آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں