کرغزستان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا
بشکیک :کرغزستان میں اتوار کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں لوگوں نے صدر سورن بے جان بیکوف کے خلاف مارچ کیا اور پارلیمنٹ سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے۔اس سے قبل حکام نے شہر کے مرکزی چوک سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں میں ایک سو بیس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے
Load/Hide Comments


