افغانستان، بم دھماکہ، 2 عام شہری، 6 طالبان ہلاک، 22 افراد زخمی

کابل:افغانستان میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دو عام شہری اور چھ طالبان ہلاک جبکہ بائیس افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے علاقہ چینزائد میں طالبان کا ایک گروپ دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا جو کہ قبل از وقت پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو عام شہری اور چھ طالبان ہلاک جبکہ بائیس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں مین دو راہگیر بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں