خاتون نے احاطہ عدالت میں ایک شخص کو قتل کردیا
نوشہرہ کے احاطہ کچہری میں پرانی دشمنی پر خاتون نے مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس نے ملزمہ کو ہتھیارسمیت گرفتارکرکے ملزمہ کیخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ اور قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزمہ کیخلاف تھانہ نصیرآبادراولپنڈ ی میں بھی قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ ثمینہ نے راولپنڈی کی عدالت سیضمانت کرارکھی ہے۔
پولیس کیمطابق خاتون ملزمہ اور مقتول کے مابین پرانی دشمنی تھی۔ ملزمہ کے بھائی آصف کو باربانڈہ میں قتل کیا گیا تھا جس کاالزام مقتول لائق خان اور اس کے ساتھیوں پر تھا۔مقتول ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کیلیے نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت آیا تھا کہ ملزمہ ثمینہ نے اسیفائرنگ کرکے قتل کردیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر عدالت میں موجود دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔دونوں کی حالت خطریسیباہرہے۔ملزمہ کے بھائی ایاز اور رشتہ دار افتخار کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کوجسمانی ریمانڈ کیلیے انسداد دہشت گردی عدالت مردان روانہ کردیا گیا ہے۔


