وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود بلوچ طلبا کے مسائل حل نہیں ہوسکے، نصراللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ جب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے مسائل اور احتجاج کا نوٹس لیا تو طلباء میں امید پیدا ہوا کہ اب وزیر اعلی بلوچستان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کے اسکالرشپس کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا لیکن طلباء کے مسائل حل نہیں ہوئے جسکی وجہ سے بلوچستان کے طلباء اپنے مسائل حل کرنے کے لیے ملتان سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی پایا جاتا ہے اور بلوچستان کے لوگوں کے جو بنیادی حقوق ہے اس طرف بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جاری ہے اس صورت میں بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حل کی طرف حکومت کی طرف سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے طلباء مایوسی کے شکار ہورہے ہیں جو یقیناً صوبے اور ملک کے حق میں بہتر نہیں نصراللہ بلوچ نے وزیراعلی بلوچستان سمیت تمام وزراء سے گزارش کی کہ وہ بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کی سکالرشپس کو بحال کرنے میں اپنی کردار ادا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں