حکومت کی جانب سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کو کھانے پینے کا سامان پہنچ گیا

اسلام آباد، حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کو کھانے پینے کا سامان چین پہنچ گیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سامان کی ترسیل کے انتظامات کئے، وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے بھجوایا گیا سامان چین کے شہر ووہان میں مقیم طلبہ میں تقسیم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح تیار کھانا طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ووہان روانہ کیا گیا، کھانا چینی شہر میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کیا جائے گا، کھانا لے جانے والا طیارہ واپسی پر چین سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان بھی لے کر آئے گا۔وزرات اوورسیز نے کھانے کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں