پارلیمنٹ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرینگے ،جسٹس یحیٰ آفریدی
اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈورڈ کالج پشاور کا انتظام ٹیک اوور کرنے کے حکم کے خلاف کالج انتظامیہ کی اپیل پر کالج انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کالج انتظامیہ کے تحفظات دور کرے۔پیر کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ یہ ملک اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کا ہے، اس ملک میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اگر حکومت ٹیک اوور کرنا چاہتی تو یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں میں ہم مداخلت نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


