مالی،فوجی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ،29 فوجی ہلاک،5زخمی

بماکو:مالی میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی مرکز پر کئے گئے حملے میں 29 فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شمالی مالی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں انتیس فوجی ہلاک ہو گئے۔مالی کی فوج کے مطابق، یہ حملہ گاو نامی علاقے میں ایک فوجی مرکز پر کیا گیا جس میں انتیس فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں سن دو ہزار بارہ سے جاری جھڑپوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں