کورونا وائرس،کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم مارکیٹیں اور شاپنگ مالزسیل

کوئٹہ: کورنا وائرس کے پیش نظر صوبائی حکومت کے احکامات پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مارکیٹیں،شاپنگ مالز،ریسٹورینٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ گوداموں اور میڈیکل اسٹورز کی بھی چھان بین کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ندا کاظمی کے مطابق بلوچستان حکومت کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کوسیل کر دیئے جبکہ ریسٹورینٹس کو محض کھانا کرنا کی اجازت دی گئی انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گوداموں اور میڈکل اسٹورز کی بھی چھان بین کی گئی اور وہاں پر موجود ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دنوں واضح احکامات جاری کر دیئے تھے کہ شہر میں بڑے بڑے مارکیٹں،کاروباری مراکز سمیت ہجوم والے مکامات کو بند کئے جائیں انہوں نے کہا تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں