پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا کم ہوگی؟ اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا سمری میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کیا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی کم کر کے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباً موجودہ سطح کے برابر ہی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم سیکٹر کے ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت چاہے تو موجودہ مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے، یہ کمی پیٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے، پٹرول پر 27روپے 32پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔خیال رہے کہ 30 ستمبر کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تھی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں