امارات کا اعلی اختیاراتی سرکاری وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی اختیاراتی سرکاری وفد آئندہ ہفتے صہیونی ریاست کا دورہ کرے گا۔ وفد میں متحدہ امارات کے وزیر خزانہ، وزیر اقتصادیات اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل الون اوشفیز نے بتایا کہ جلد ہی وہ بھی ایک اعلی اختیاراتی وفد کے ہمراہ امارات کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں طے پائے امن معاہدے کو آگے بڑھانا ہے۔
Load/Hide Comments


