اورماڑہ حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے،صوبائی وزیر داخلہ
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر ہونے والے حملے میں کل 15 لوگ جاں بحق ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ اورماڑہ کے علاقے سرپٹ میں ہوا اور صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والوں میں ایف سی کے آٹھ اہلکار جبکہ نجی سکیورٹی کمپنی سے منسلک سات ملازمین شامل ہیں۔
گوادر انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں قافلے کی حفاظت پر مامور فرنٹیئر کور کی دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان گاڑیوں پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
Load/Hide Comments


