افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات امن عمل کیلئے خطرہ بن رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات امن عمل کیلئے خطرہ بن رہے ہیں،امریکہ امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے دیگر فریق بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کیا۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ میری اور جنرل سکاٹ ملر کی کئی ملاقاتیں ہوئیں۔امریکہ اور طالبان معاہدے کے تمام وعدوں پر سختی سے عمل درآمد پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات امن عمل کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔امریکہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے،دیگر فریق بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
Load/Hide Comments


