امریکی سفارتخانے کی پاکستانی فورسز پر حملوں کی مذمت
واشنگٹن:امریکی سفارتخانے نے پاکستانی فورسز پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی سفارتخانے نے پاکستانی فورسز پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان حملوں کے متاثرین کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میںاو جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 14سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے اورماڑہ جانے والے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مکران کوسٹل ہائی وے پربذی ٹاپ کے مقام پر گھات لگائے مسلح افرادنے اندھادھند فائرنگ اورراکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قافلے کی سیکورٹی پر معموردو گاڑیاں حملے کی زد میں آنے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 14اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے تھے
Load/Hide Comments


