حکمران ملکی مفاد کی خاطر اقتدار سے الگ ہوجائیں، مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ گجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوچکا ہے اب حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر اقتدار سے الگ ہوجائیں۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوںکا شکار ہے جو اب مزید بحرانوںکا متحمل نہیںہوسکتا ۔ مہنگائی کی وجہ سے ملکی عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں اب بھی کئی دھرنے جاری ہیں اب بھی حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اپوزیشن جماعتوں اور عوام مل کر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوںگی اور حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ گجرانوالہ کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مزید عمران اور اس کی حکومت کو برداشت نہیں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تمام تر رکاوٹوںکے باوجود اپوزیشن کا کامیاب جلسہ پر تمام پارٹیاں اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جلسے سے حکمرانوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ وہ عوام انہیں مزید ملک کی اقتدار پر براجمان نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے انہیں فوری طورپر اقتدار سے الگ ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو بحرانوںسے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات، آئین کی پاسداری ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہورکی حکمرانی میںہے اس کے علاوہ کوئی اور آپشن موجودنہیں۔


