امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف،
واشنگٹن, امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔صدر پی ٹی آئی امریکا سجاد برکی کے مطابق تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments