کورونا وائرس، یہ وقت بلیم گیم کا نہیں، رؤف رند

کوئٹہ:کورارڈینیٹر ٹووزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالرؤف رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدار ک میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جواقدامات کئے ہیں اس پر دیگر صوبوں کو بلوچستان کا مشکور ہونا چاہیے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم پوری تندہی کے ساتھ اس عالمی وباء کیخلاف جہدمسلسل کررہی ہے ایران سے آنے والے پاکستانی باشندے ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہ وقت بلیم گیم کا نہیں بلکہ بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک ایسی وباء ہے جس نے دنیابھر کے کئی ممالک کو بری طرح متاثر کیاتاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ایران میں کوروناوائرس کی موجودگی کے بعد جس طرح حکومت بلوچستان نے فوری اقدامات اٹھائے اس کے بدولت نہ صرف کورونا وائرس سے متاثرین کاڈیٹابیس حاصل ہوسکا بلکہ ایران میں پھنسے پاکستانی باشندوں کو فوری امداد بھی حاصل ہوئی تفتان جیسے پسماندہ علاقے میں حکومت بلو چستان کی جانب سے ترجیحی اقدامات اٹھاتے ہوئے بنیادی ضروریات کی اشیاء صحت سمیت دیگر سہولیات فوری فراہم کر دی گئی 6ہزار سے زائد پاکستانی باشندے جوتفتان میں داخل ہوئے ان کی ہر ممکن خدمت کیلئے حکومت بلوچستان پیش پیش رہی اور تمام تر خطرات کے باوجود حکومت بلوچستان نے ان افراد کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا بندو بست کیا یہاں یہ کہناغلط نہ ہوگا کہ اگر حکومت بلوچستان ایران سے آنے والے پاکستانی باشندوں کو فوری طور پر سہولیات فراہم نہ کرتی تو ان افراد کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی یہ بیماری تیزی سے پھیل سکتی تھی تاہم اس کے تدار ک میں حکومت بلوچستان کااہم کردار رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں