پی ڈی ایم کے جلسے میں لیاری کے مکینوں کی عزیر بلوچ کے حق میں ریلی

کراچی: کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے میں لیاری کے مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں ریلی نکالی۔لیاری کے مکینوں نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا کارکن ہے اور اس نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا۔ عزیر بلوچ نے عدالت میں کہا کہ اگر آج میں تحریک انصاف جوائن کر لوں تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کو غیر ضروری کیسز میں پھنسایا گیا ہے اور ہم یہاں اس امید سے آئے ہیں کہ بلاول بھٹو سمیت دیگر بڑے رہنما عزیر بلوچ کے حق میں اٹھنے والی آواز سنیں اور اسکو باعزت بری کریں۔مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں نعرے بازی کی اور اسکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں