بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکاری ملازمین کی 4اضافی تنخواہوں غیر قانونی قرار

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سرکاری ملازمین کو 4اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے وصول کردہ تنخواہیں واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا یہ حکم گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ میں سول سیکرٹریٹ وزیراعلیٰ ہاؤس محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کے ملازمین کو اضافی تنخواہیں جاری ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر بینچ نے دیا اس موقع پر بینچ نے سرکاری ملازمین کی 4اضافی تنخواہوں کو غیر قانونی قرار دیا اور حکم دیا کہ ملازمین وصول کردہ تنخواہیں واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائیں واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران ہی چیف سیکرٹری نے اضافی تنخواہ کی رقم واپس کردی جبکہ عدالت کا ملازمین کو وصول کردہ تنخواہیں واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم جاری کردیا گیا یاد رہے کہ سول سیکرٹریٹ،وزیراعلی ہاوس،محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کے ملازمین کو بجٹ میں اضافہ کام کرنے پر بلوچستان حکومت نے بونس کے طور پر اضافہ تنخواہ جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں