دعا ہے روشنیوں کے شہرکراچی میں کبھی اندھیرا نہ چھائے، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں دھماکے کی خبر سے بہت غمگین ہوں، میری تمام تر ہمدردیاں اور تعزیت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہوں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ روشنیوں کا شہرکراچی امن اورخوشحالی سے چمکتا رہے، دعا ہے کہ روشنیوں کے شہرکراچی میں کبھی اندھیرا نہ چھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں