گوادر فش ہاربر پر کھڑی کار گو لانچ میں آتشزدگی سے جزوی نقصان
گوادر : گوادر فش ہار بر (جیٹی) پر کھڑی کار گو لانچ میں پر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بلدیہ گوادر کا فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے آگ بھجادی۔ آگ لگنے سے لانچ کا ایک حصہ جل گیا ے۔ متاثرہ لانچ کو مرمت کے سلسلے میں ھاربر پر لادا گیا تھا۔ فوری امدادی کارروائیوں کی وجہ سے کوئی دوسرا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
Load/Hide Comments


