سوئس حکومت کا اپنے شہریوں کے لیے فی کس 8300 ڈالر کا تحفہ

برن:سوئس حکومت نے اپنے تمام شہریوں حتی کہ بچوں کو بھی فی کس 7500 فرانک کی رقم تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 8300 ڈالر کے برابر ہے۔ اس رقم میں کسی قسم کے ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطالعے سے گذری رپورٹ جس میں کہا گیا کہ 22 اپریل 2022 تک اگر تجویز کی ایک لاکھ شہریوں نے حمایت کی تو یہ رقم حکومت کی طرف سے تمام شہریوں کو ادا کی جائے گی۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس رقم کی تجویز شمالی مشرقی سوئس قصبے ایس ٹی گیلن کی 7 شخصیات کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔تجویز کنندگان کا کہناتھا کہ یہ رقم یا تو نقد ادا کی جائے یا ہیلی کاپٹر سروس کی مد میں صرف کی جائے۔ سوئٹزلینڈ کی آبادی 86 لاکھ ہے۔ سوئس فرانک زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے مگر سوئس حکومت نے 71 ارب ڈالر چھاپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں میں یہ رقم ڈالر کی شکل میں تقسیم کی جاسکے۔جون 2016 کو سوئس حکومت نے ایک تجویز پر رائے شماری کی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ حکومت سوئس شہریوں اور ملک میں پانچ سال سے مقیم غیرملکیوں کو سوشل سیکیورٹی کی مد میں 2500 فرانک کی رقم ادا کرے۔ یہ رقم 2260 یورو کے مساوی ہے۔ اس کے علاوہ کم سن بچوں کے لیے 625 یورو وظیفے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔سال 2014 کے اعدادو شمار کے مطابق سوئٹزلینڈ میں سالانہ فی کس آمدنی 30 ہزار فرانک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں