کراچی، آغا خان اسپتال نے کورونا ٹیسٹ روک دیئے

کراچی, کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پرروک دیا گیا۔آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہیتاہم اس وقت اسپتال میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پہلے ڈاکٹر اسکریننگ کرتے ہیں اگر علامات ظاہر ہو ں تو ٹیسٹ کیلیے ریفر کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے کراچی میں 3 اسپتال مختص ہیں جس میں آغا خان اسپتال بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں